سَلَامٌ عَلٰي اٰلِ يٰسٓ
سلام ہو اولاد پیغمبرؐ پر
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا دَاعِيَ اللّٰهِ وَرَبَّانِيَّ اٰيَاتِهٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے داعی اور اس کے کلام کے نگہبان
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بَابَ اللّٰهِ وَدَيَّانَ دِيْنِهٖ
سلام ہو آپ پر اے خدا کے باب اور اس کے دین کی حفاظت کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا خَلِيْفَةَ اللّٰهِ وَنَاصِرَ حَقِّهٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نائب اور حق کے مددگار
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ اللّٰهِ وَدَلِيْلَ اِرَادَتِهٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اور اس کے ارادے کے مظہر
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا تَالِيَ كِتَابِ اللّٰهِ وَتَرْجُمَانَهٗ
سلام ہو آپ پر اے قرآن کے قاری اور اس کی تشریح کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ فِيْ اٰنَاءِ لَيْلِكَ وَاَطْرَافِ نَهَارِكَ
آپ پر سلام ہو رات کے اوقات میں اور دن کی ہر گھڑی میں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بَقِيَّةَ اللّٰهِ فِيْ اَرْضِهٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے نمائندہ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مِيْثَاقَ اللّٰهِ الَّذِيْ اَخَذَهٗ وَوَكَّدَهٗ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ عہد جو اس نے باندھا اور پکّا کیا
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَعْدَ اللّٰهِ الَّذِيْ ضَمِنَهٗ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وعدہ جس کا وہ ضامن ہے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْعَلَمُ الْمَنْصُوْبُ وَالْعِلْمُ الْمَصْبُوْبُ وَالْغَوْثُ وَالرَّحْمَةُ الْوَاسِعَةُ وَعْدًا غَيْرَ مَكْذُوْبٍ
آپ پر سلام ہو کہ آپ ہیں گاڑا ہوا علم، سپرد شدہ دانش، دادرس، کشادہ تر رحمت اور وہ وعدہ ہیں جو جھوٹا نہیں
اَلسَّلَامُ عَلَيكَ حِيْنَ تَقُوْمُ
آپ پر سلام ہو جب آپ قیام کریں گے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ حِيْنَ تَقْعُدُ
آپ پر سلام ہو جب منتظر بیٹھے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ حِيْنَ تَقْرَاُ وَتُبَيِّنُ
آپ پر سلام ہو جب آپ قرآن پڑھیں اور تفسیر کریں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ حِيْنَ تُصَلِّيْ وَتَقْنُتُ
آپ پر سلام ہو جب آپ نماز گزاریں اور قنوت پڑھیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ حِيْنَ تَرْكَعُ وَتَسْجُدُ
آپ پر سلام ہو جب آپ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ حِيْنَ تُهَلِّلُ وَتُكَبِّرُ
آپ پر سلام ہو جب آپ ذکر الہیٰ کریں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ حِيْنَ تَحْمَدُ وَتَسْتَغْفِرُ
آپ پر سلام ہو جب حمد و استغفار کریں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ حِيْنَ تُصْبِحُ وَتُمْسِيْ
آپ پر سلام ہو جب آپ صبح اور شام کریں اور تسبیح بجا لائیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ فِي اللَّيْلِ اِذَا يَغْشٰي وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰي
آپ پر سلام ہو رات میں جب وہ چھا جائے اور دن میں جب روشن ہو جائے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْاِمَامُ الْمَٲْمُوْنُ
آپ پر سلام ہو اے محفوظ امام
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْمُقَدَّمُ الْمَٲْمُوْلُ
آپ پر سلام ہو جس کے آنے کی آرزو ہے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ بِجَوَامِعِ السَّلَامِ
آپ پر سلام ہو ہر طبقے کی طرف سے سلام
اُشْهِدُكَ يَا مَوْلَايَ اَنِّيْ اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ لَا حَبِيْبَ اِلَّا هُوَ وَاَهْلُهٗ
میں آپ کو گواہ قرار دیتا ہوں اے میرے آقا اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے اور رسول ہیں، سوائے ان کے کوئی حبیب نہیں اور ان کے اہلبیتؑ کے
وَاُشْهِدُكَ يَا مَوْلَايَ اَنَّ عَلِيًّا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ حُجَّتُهٗ وَالْحَسَنَ حُجَّتُهٗ وَالْحُسَيْنَ حُجَّتُهٗ وَعَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ حُجَّتُهٗ وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهٗ وَجَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُهٗ وَمُوْسَي بْنَ جَعْفَرٍ حُجَّتُهٗ وَعَلِيَّ بْنَ مُوْسٰي حُجَّتُهٗ وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهٗ وَعَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُهٗ وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهٗ
آپ کو گواہ بناتا ہوں اے میرے آقا اس پر کہ علیؑ امیر المؤمنین اور اس کی حجت ہیں، حسنؑ اس کی حجت ہیں، حسینؑ اس کی حجت ہیں، اور علیؑ ابن الحسینؑ اس کی حجت، اور محمدؑ ابن علیؑ اس کی حجت، اور جعفرؑ ابن محمدؑ اس کی حجت ہیں، موسیٰؑ بن جعفرؑ اس کی حجت ہیں، علیؑ بن موسیٰؑ اس کی حجت ہیں، محمدؑ بن علیؑ اس کی حجت ہیں، علیؑ بن محمدؑ اس کی حجت ہیں، حسنؑ بن علیؑ اس کی حجت ہیں
وَاَشْهَدُ اَنَّكَ حُجَّةُ اللّٰهِ اَنْتُمُ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَاَنَّ رَجْعَتَكُمْ حَقٌّ لَا رَيْبَ فِيْهَا يَوْمَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا اِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِيْ اِيْمَانِهَا خَيْرًا
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؑ خدا کی حجت ہیں، آپؑ ہی ہیں اول و آخر، اور آپؑ کی رجعت حق ہے اس میں کوئی شک نہیں، اس دن ایمان لانا کچھ نفع نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو گا یا ایمان کے تحت نیکی کے کام نہ کیے ہوں
وَاَنَّ الْمَوْتَ حَقٌّ وَاَنَّ نَاكِرًا وَنَكِيْرًا حَقٌّ وَاَشْهَدُ اَنَّ النَّشْرَ حَقٌّ وَالْبَعْثَ حَقٌّ وَاَنَّ الصِّرَاطَ حَقٌّ وَالْمِرْصَادَ حَقٌّ وَالْمِيْزَانَ حَقٌّ وَالْحَشْرَ حَقٌّ وَالْحِسَابَ حَقٌّ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ حَقٌّ وَالْوَعْدَ وَالْوَعِيْدَ بِهِمَا حَقٌّ
اور یقیناً موت حق ہے، منکر و نکیر حق ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ قبر سے باہر آنا حق، اور مردوں کا اٹھنا حق ہے، بے شک صراط سے گزرنا حق، نگرانی ہونا حق، اعمال کا تولا جانا حق ہے، حشر حق ہے، حساب کتاب حق ہے، جنت و جہنم حق ہے، ان کے بارے میں وعدہ اور وعید حق ہے
يَا مَوْلَايَ شَقِيَ مَنْ خَالَفَكُمْ وَسَعِدَ مَنْ اَطَاعَكُمْ
اے میرے سردار آپؑ کا مخالف بد بخت ہے اور آپؑ کا پیروکار نیک بخت ہے
فَاشْهَدْ عَلٰي مَا اَشْهَدْتُكَ عَلَيْهِ وَاَنَا وَلِيٌّ لَكَ بَرِيْءٌ مِنْ عَدُوِّكَ
پس میں گواہی دیتا ہوں اس کی جس کی آپ نے گواہی دی، میں آپؑ کا حبدار اور آپؑ کے دشمن سے بیزار ہوں
فَالْحَقُّ مَا رَضِيْتُمُوْهُ وَالْبَاطِلُ مَا اَسْخَطْتُمُوْهُ وَالْمَعْرُوْفُ مَا اَمَرْتُمْ بِهٖ وَالْمُنْكَرُ مَا نَهَيْتُمْ عَنْهُ
پس حق وہ ہے جسے آپؑ پسند کریں اور باطل وہ ہے جس سے آپؑ ناخوش ہوں، نیکی وہ ہے جس کا آپؑ حکم دیں اور برائی وہ ہے جس سے آپؑ منع کریں
فَنَفْسِيْ مُؤْمِنَةٌ بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ وَبِرَسُوْلِهٖ وَبِاَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَبِكُمْ يَامَوْلَايَ اَوَّلِكُمْ وَاٰخِرِكُمْ
پس میرا دل ایمان رکھتا ہے خدا پر جو یگانہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور اس کے رسولؐ پر اور امیر المؤمنینؑ پر، اور آپؑ پر اے میرے آقا ایمان رکھتا ہوں اسی طرح آپؑ کے پہلے اور آخری پر
وَنُصْرَتِيْ مُعَدَّةٌ لَكُمْ وَمَوَدَّتِيْ خَالِصَةٌ لَكُمْ اٰمِيْنَ اٰمِيْنَ
اور میری نصرت آپؑ کے لیے حاضر ہے، میری دوستی آپؑ کے لیے خالص ہے۔ قبول فرما، قبول فرما
دعا بعدِ زیارت
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ نَبِيِّ رَحْمَتِكَ وَكَلِمَةِ نُوْرِكَ
اے معبود یقیناً میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ اپنے نبی محمدؐ پر رحمت فرما جو رحمت و برکت والے اور تیرا نورانی کلمہ ہیں
وَاَنْ تَمْلَأَ قَلْبِيْ نُوْرَ الْيَقِيْنِ وَصَدْرِيْ نُوْرَ الْاِيْمَانِ وَفِكْرِيْ نُوْرَ النِّيَّاتِ وَعَزْمِيْ نُوْرَ الْعِلْمِ وَقُوَّتِيْ نُوْرَ الْعَمَلِ وَلِسَانِيْ نُوْرَ الصِّدْقِ وَدِيْنِيْ نُوْرَ الْبَصَائِرِ مِنْ عِنْدِكَ
اور یہ کہ میرے دل کو نور یقین سے بھر دے، اور سینے کو نور ایمان سے بھردے، اور میرے ذہن کو روشن نیتوں سے، میرے ارادے کو نور علم سے، میری قوت کو نور عمل سے، میری زبان کو نور صداقت سے، اور میرے دین کو اپنی طرف سے بصیرتوں کے نور سے پُر کر دے
وَبَصَرِيْ نُوْرَ الضِّيَاءِ وَسَمْعِيْ نُوْرَ الْحِكْمَةِ وَمَوَدَّتِيْ نُوْرَ الْمُوَالَاةِ لِمُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
میری آنکھ کو نور ضیاء سے، میرے کان کو نور دانش، اور میری دوستی کو محمد و آل محمد کی محبت کے نور سے بھر دے
حَتّٰي اَلْقَاكَ، وَقَدْ وَفَيْتُ بِعَهْدِكَ وَمِيْثَاقِكَ فَتُغَشِّيْنِيْ رَحْمَتَكَ يَا وَلِيُّ يَا حَمِيْدُ
حتی کہ تجھ سے ملاقات کروں جبکہ تیرے عہد و پیماں کو پورا کیا ہو، پس تیری رحمت مجھے گھیر لے اے ولی اے تعریف والے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ حُجَّتِكَ فِيْ اَرْضِكَ وَخَلِيْفَتِكَ فِيْ بِلَادِكَ وَالدَّاعِيْ اِلٰي سَبِيْلِكَ وَالْقَائِمِ بِقِسْطِكَ وَالثَّائِرِ بِاَمْرِكَ وَلِيِّ الْمُؤْمِنِيْنَ وَبَوَارِ الْكَافِرِيْنَ وَمُجَلِّي الظُّلْمَةِ وَمُنِيْرِ الْحَقِّ وَالنَّاطِقِ بِالْحِكْمَةِ وَالصِّدْقِ وَكَلِمَتِكَ التَّآمَّةِ فِيْ اَرْضِكَ الْمُرْتَقِبِ الْخَائِفِ وَالْوَلِيِّ النَّاصِحِ سَفِيْنَةِ النَّجَاةِ وَعَلَمِ الْهُدٰي وَنُوْرِ اَبْصَارِ الْوَرٰي وَخَيْرِ مَنْ تَقَمَّصَ وَارْتَدٰي وَمُجَلِّي الْعَمٰي
اے معبود محمد مہدیؑ پر درود و رحمت فرما جو تیری زمین میں تیری حجت، تیرے شہروں میں تیرے خلیفہ، تیرے راستے کی طرف بلانے والے، تیری عدالت پر قائم رہنے والے، تیرے حکم سے بدلہ لینے والے، مومنوں کے ولی، کافروں کے لیے پیام موت، تاریکی میں روشنی کرنے والے، حق کو عیاں کرنے والے، حکمت و سچائی سے کلام کرنے والے، جو تیری زمین میں تیرا کلمۂ کامل، وہ تیرے فرامین کے نگہبان اور تیرے جبروت سے خوف زدہ ہیں، خیر خواہ ولی، نجات دلانے والی کشتی، ہدایت کے پرچم، اور لوگوں کی آنکھوں کا نور ہیں، قمیص اور چادر پہننے والوں میں بہترین اور اندھوں کو آنکھیں دینے والے ہیں
الَّذِيْ يَمْلَاُ الْاَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
جو زمین کو عدل و انصاف سے پُر کریں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی، بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي وَلِيِّكَ وَابْنِ اَوْلِيَائِكَ الَّذِيْنَ فَرَضْتَ طَاعَتَهُمْ وَاَوْجَبْتَ حَقَّهُمْ وَاَذْهَبْتَ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرْتَهُمْ تَطْهِيْرًا
اے معبود اپنے ولی اور اپنے اولیاء کے فرزند پر رحمت نازل فرما جن کی اطاعت تو نے لازم فرمائی ان کا حق واجب کیا اور ان سے پلیدی کو دور کیا انہیں پاک رکھا اور خوب پاک
اَللّٰهُمَّ انْصُرْهُ وَانْتَصِرْ بِهٖ لِدِيْنِكَ وَانْصُرْ بِهٖ اَوْلِيَائَكَ وَاَوْلِيَائَهٗ وَشِيْعَتَهٗ وَاَنْصَارَهٗ وَاجْعَلْنَا مِنْهُمْ
اے معبود امام زمانؑ کی مدد کر ان کے ذریعے اپنے دین کو غلبہ دے، اور ان کے ذریعے قوت دے اپنے دوستوں، ان کے دوستوں، شیعوں اور مددگاروں کو، اور ہمیں ان میں سے قرار دے
اَللّٰهُمَّ اَعِذْهُ مِنْ شَرِّ كُلِّ بَاغٍ وَطَاغٍ وَمِنْ شَرِّ جَمِيْعِ خَلْقِكَ وَاحْفَظْهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهٖ وَعَنْ يَمِيْنِهٖ وَعَنْ شِمَالِهٖ وَاحْرُسْهُ وَامْنَعْهُ مِنْ اَنْ يُوْصَلَ اِلَيْهِ بِسُوْءٍ
اے معبود بچائے رکھ ان کو ہر باغی اور سرکش کے شر سے، اور اپنی مخلوقات کے شر سے ان کو محفوظ رکھ، ان کی نگہبانی کر ان کے آگے سے، ان کے پیچھے سے، ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے، ان کو بچائے رکھ اس سے کہ انہیں کوئی اذیت پہنچے
وَاحْفَظْ فِيْهِ رَسُوْلَكَ وَاٰلَ رَسُوْلِكَ وَاَظْهِرْ بِهِ الْعَدْلَ وَاَيِّدْهُ بِالنَّصْرِ وَانْصُرْ نَاصِرِيْهِ وَاخْذُلْ خَاذِلِيْهِ وَاقْصِمْ قَاصِمِيْهِ
ان کی حفاظت کر کے اپنے رسولؐ اور ان کی آلؑ کی حفاظت کر، ان امام آخرؑ کے ذریعے عدل کو ظاہر کر، اور نصرت دے کر ان کو قوی بنا، ان کے ناصروں کی مدد فرما، ان کو چھوڑ دے جو ان کو چھوڑ گئے، ان کو کمزور کرنے والوں کی کمر توڑ دے
وَاقْصِمْ بِهٖ جَبَابِرَةَ الْكُفْرِ وَاقْتُلْ بِهِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِيْنَ وَجَمِيْعَ الْمُلْحِدِيْنَ حَيْثُ كَانُوْا مِنْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِهَا بَرِّهَا وَبَحْرِهَا
ان کے ہاتھوں کفر کے سرداروں کو زیر کر، ان کی تلوار سے کافروں، منافقوں اور سارے بے دینوں کو قتل کرا دے وہ جہاں جہاں ہیں زمین کے مشرقوں اور اس کے مغربوں میں، میدانوں اور سمندروں میں
وَامْلَأْ بِهِ الْاَرْضَ عَدْلًا وَاَظْهِرْ بِهٖ دِيْنَ نَبِيِّكَ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمْ
ان کے ذریعے زمین کو عدل سے بھر دے، اور اپنے نبی کے دین کو غالب کر دے
وَاجْعَلْنِيْ اللّٰهُمَّ مِنْ اَنْصَارِهٖ وَاَعْوَانِهٖ وَاَتْبَاعِهٖ وَشِيْعَتِهٖ
اور اے معبود مجھے امام مہدیؑ کے مددگاروں، ان کے ساتھیوں، ان کے پیروکاروں اور ان کے شیعوں میں سے قرار دے
وَاَرِنِيْ فِيْ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ مَا يَٲْمُلُوْنَ وَفِيْ عَدُوِّهِمْ مَا يَحْذَرُوْنَ
اور میرے لیے آشکار فرما آلؑ محمدؐ کے بارے میں جس کی وہ تمنا رکھتے ہیں، اور ان کے دشمنوں میں جس سے وہ دور رہتے ہیں
اِلٰهَ الْحَقِّ اٰمِيْنَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے سچے معبود ایسا ہی ہوا، اے صاحب جلال و بزرگی، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے